اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق چیرمین نادرا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم


اسلام آباد: ہائیکورٹ کی جانب سے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

طارق ملک دسمبر میں جلاوطنی کے بعد واپس پہنچے تھے۔ حکومت نے طارق ملک کے ملک واپس پہنچنے پران کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔

واضح رہے کہ طارق ملک پر ملازمت کے دوران اپنی دوہری شہریت چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے طارق ملک کی درخواست پرحکم جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورٹس سے بھی آج ہی طارق ملک کی درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے۔

اس حوالے سے جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے طارق ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر بہت عجلت دکھائی۔ سیشن جج سہیل ناصر نے طارق ملک کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دانستہ شہریت چھپانے کا الزام لغو اور بے بنیاد ہے، سابقہ حکومت نے سیاسی بنیاد پر انتقاماً مقدمہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں