پی اے سی میں لڑائی جھگڑے کے لیے نہیں جا رہا، شیخ رشید


راولپنڈی: وفاقی ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں لڑائی جھگرے کرنے کے لیے نہیں جا رہا بلکہ 20 کڑور عوام کی آواز بن کر جا رہا ہوں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شیخ رشید کی پبلک آکاؤنٹس کمیٹی ہو گی اور ایک شہباز شریف کی۔ میں شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔ چور مچائے شور کی فلم اب نہیں چل سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ ریمانڈ کے دوران پڑوڈکشن آڈر جاری نہیں ہو سکتا۔ (ن) لیگ کو ڈیل نہیں ملی اس لیے ڈھیل کی طرف آ رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا عمران خان ملک کی ترقی کے لیے جتنی محنت کر رہے ہیں اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں ان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملک کا خزانہ پوری طرح خالی کردیا ہے۔ عمران خان پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے لیکن ملک بچانے کے لیے مجبوراغریب پر بھی بوجھ ڈالنا پڑے گا۔

پاکستان ریلوے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا  کہ پاکستان ریلوے قوم کی آواز بنے گی۔ تھل ایکسپریس کوملتان سے کراچی کے لیے رابطہ ٹرینیں دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 فروری کو ٹریکر اورتھل ایکسپریس کا افتتاح کیا جائے گا۔ اگر ضرورت ہوئی توہیلی کاپٹرپرٹرینوں کی نگرانی بھی کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے پولیس کی تنخوائیں پنجاب کے برابر کرائیں گے۔ تمام ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ دے کر جاوَں گا۔ اس کے علاوہ  ریلوے میں شکایت سیل بھی بنا دیا گیا ہے اور 23 مارچ تک پاکستان ریلوے میں بڑی تبدیلی آئے گی۔


متعلقہ خبریں