بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق


بنگلورو: بھارتی شہر بنگلورو میں بھارتی لڑاکا طیارہ میراج 2000 گرکر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارہ بنگلورو میں ایچ اے ایل ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے سے قبل دونوں پائلٹ طیارے سے باہرنکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد طیارے کے ملبے کی جگہ پر لینڈنگ کرنے سے ایک پائلٹ جاں بحق ہوا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دوسرے پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔


متعلقہ خبریں