بچوں کو کوڈنگ سکھانے والی خاتون روبوٹ متعارف


امریکی کپمنی کی جانب سے لِٹل صوفیہ نامی روبوٹ متعارف کیا گیا ہے۔ اس روبوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بچوں سے بات کرنے اور گانا گانے کےعلاوہ انہیں پروگرام کی زبان اور ہنر(کوڈنگ) بھی سکھاتا ہے۔

چہرے پرانسانی تاثرات رکھنے والی اس روبوٹ کی اونچائی 36 سینٹی میٹر ہے اور اسے شفاف پشت کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ جس میں برقی سرکٹ اور دیگر آلات دیکھے جاسکتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے اس روبوٹ کو ’تعلیمی ایلکسا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ بچوں کو لطائف سنانے کے ساتھ ساتھ گنگنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ روبوٹ صوفیہ گیمز بھی کھیلتی ہے۔

سب سے بڑھ کر اس میں آگمینٹیڈ ریئلٹی کے فنکشنز بھی موجود ہیں۔ لٹل صوفیا نامی اس ربورٹ کو چھوٹی استانی بھی کہا جاسکتا ہے ۔

صوفیہ کو 7 سے 13 سال تک کے بچوں بالخصوص لڑکیوں کے لیے بنایا گیا ہے تا کہ ان میں سائنس، ٹیکنالوجی ، ریاضی اور انجینئرنگ کا شعور اجاگر کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ یہ ایک کِک اسٹارٹر ایجاد ہے جس نے صرف 59 دنوں میں 75 ہزار ڈالر کی فنڈنگ حاصل کر لی ہے۔ روبوٹ صوفیہ کی قیمت 99 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں