وزیر اعظم عمران خان کا لاہور کا ایک روزہ دورے کا فیصلہ


وزیر اعظم عمران خان نے  اتوار کو لاہور کا ایک روزہ دورے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کو دوپہر لاہور پہنچیں گے، دن بھر سرگرمیاں جاری رہیں گی۔وزیر اعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت بھی  کریں گے۔وزیراعظم گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ سےملاقاتیں بھی کریں گے

وزیر اعظم عمران خان  کو سانحہ ساہیوال کی تحقیقات اورپولیس ریفارمز سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی پارٹی قیادت ملاقاتیں بھی کرے گی ۔ وزیر اعظم اتوار کی شام کو ہی واپس اسلام آباد پہنچیں گے


متعلقہ خبریں