نواز شریف جیل سےسروسز اسپتال منتقل


لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے میڈیکل بورڈ کی سفارش مان لی ہے۔ صوبائی حکومت نے ڈاکٹرز کی تجویز پرکوٹ لکھپت کے اسیر سابق وزیر اعظم نواز شریف  کو علاج کے لئے سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

نوازشریف کو وی آئی پی روم دے دیا گیا ہے جہاں ان کے شوگر، بلڈپریشر، گردوں سمیت دیگر ٹیسیٹ کیے جائیں گے۔

نوازشریف کو جس بلاک میں رکھا گیا ہے وہاں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بندکردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کو سخت سکیورٹی کے حصار میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسپتال کے اندر اور باہر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سینئر پروفیسرز کی رپورٹ پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جب تک اُن کے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔ رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے دل کے نچلے حصے میں خون کی ترسیل کم ہو رہی ہے۔

چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے تیس جنوری کو دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیاتھا،، نواز شریف کے ای سی جی کے علاوہ بلڈ اور شوگر سمیت دیگر ٹیسٹ کئے گئےاس سے پہلے صوبائی حکومت نےنواز شریف کے طبی معائنے کے لیے پی آئی سی، آر آئی سی اور آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پروفیسرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا،


متعلقہ خبریں