ضلع باجوڑ میں پولیو وائرس کی تصدیق

انسداد پولیو مہم: 3 روز میں 87 فیصد ہدف حاصل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ضلع باجوڑ میں سال 2019 کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ باجوڑ میں گزشتہ تین ماہ  میں چھ پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع باجوڑ میں گیارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


بابر بن عطا نے کہا کہ سال 18-2017 میں باجوڑ اور اس طرح کے دیگر اضلاع میں کوئی کارکردگی نہیں تھی اور پولیو کیس رپورٹ نہ ہونے پر خوشیاں منائی جا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ سے سات پولیو افسران کو لاپرواہی کی بنیاد پر برطرف کیا گیا تھا۔

بابر بن عطا نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے گٹر کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اور وہاں بھی پولیو کیس سامنے نہ آنے پر خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اگلا ہدف راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔


متعلقہ خبریں