اداکارہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر


پشاور: پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔

پی ایس ایل کی چیمپئنز پشاور زلمی نے اداکارہ ماہرہ خان کو اس بار بھی اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مجھے بے انتہا خوشی ہوئی ہے۔ میں اس سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں اور ہر سال پی ایس ایل کا انتظار کرتی ہوں۔

اس سے قبل بھی ماہرہ خان کو سال 2018 کے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پشاور زلمی نے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ گل پانڑہ کو پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے اپنا علاقائی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

گل پانڑہ خان نے پی ایس ایل سیزن ون میں پشاور زلمی کا ترانہ گایا تھا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور میں ہم نیٹ ورک پشاور زلمی ٹیم کا میڈیا پارٹنز ہو گا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ایس ایل فور میں ہم نیٹ ورک اور پشاور زلمی ایک دوسرے ساتھ تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹی وی پاکستان میں بلامقابلہ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے اور پشاور زلمی کو ہم ٹی وی کا میڈیا پارٹنر بننے پر خوشی ہے۔


متعلقہ خبریں