ہندوستان کے معاملات میں مداخلت کا ارادہ نہیں، شاہ محمود



ملتان: وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سعودی اور قطر کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کو بہت سی کامیابیاں ملی ہیں اور پاکستان کی چاہت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جو لوگ پاکستان سے ملنا نہیں چاہتے تھے آج وہ بھی قریب آ رہے ہیں۔

دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور 18 فروری کو سعودی پرنس پاکستان تشریف لا رہے ہیں جب کہ قطر کے ساتھ بھی تعلقات پہلے سے بہتر ہو گئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہمارا ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اپنے معاملات پاکستان پر نہ ڈالیں۔ اگر میں نے میر واعظ عمر فاروق سے رابطہ کیا ہے تو اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ جتنا انڈیا اس سیخ پا ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انڈیا میں جو بھی حکومت آئے گی اگر وہ پاکستان کے ساتھ ٹھیک ہو گے تو ہم بھی اُن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں