سینیٹ نے منی بجٹ سفارشات منظور کر لیں

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کا ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سینٹ نے منی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے سفارشات میں نان فائلرز کو 1300 سی سی گاڑی کی بجائے 800 سی سی گاڑی خریدنے کی چھوٹ دی ہے جب کہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے فوری اقدامات کو بھی سفارشات کا حصہ بنایا ہے۔

سفارشات میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر دس فیصد عبوری ریلیف الاؤنس دیا جائے اور رکن پارلیمنٹ کو سفر کے لیے بزنس کلاس کے 25 ٹکٹس کیش دیے جائیں۔

ڈیم کے متعلق دی گئی سفارشات میں کہا گیا کہ دیا میر بھاشا اور داسو ڈیم کے متاثرین کو رقم کی جلد از جلد ادائیگی کی جائے۔ اس کے علاوہ ٹیکسلا میوزیم کی سامنے سڑک چوڑا کرنے کا کام، بابوسر ٹنل پر فوری کام شروع کرنے اور نیو گوادر ائرپورٹ مکمل کرنے کا مطالبہ بھی سفارشات کا حصہ ہے۔

سفارشات میں شاہراہ قراقرم پر داسو رائے کوٹ سڑک کی فوری مرمت کا کام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

23 جنوری 2019 کو موجودہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے منی بجٹ نے ہلچل مچائی تھی جب کہ اپوزیشن جماعت نے منی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مزید بوجھ ڈال رہا ہے۔


متعلقہ خبریں