پشاور زلمی کی کٹ، اینتھم لانچ چار فروری کو گورنر ہاؤس میں ہوگی

۔—فائل۔


پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ چار فروری کو گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پہلی بار پشاور آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان مصباح الحق، وکٹ کیپر کامران اکمل ، مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود، بیٹسمین عمر امین، لیگ اسپنر ابتسام شیخ ، فاسٹ بولر ثمین گل اور ٹیم شریک ہوگی۔

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی، صدر ظہیر عباس، مینٹو یونس خان کی شرکت بھی تقریب کی رونق بڑھائے گی۔

پشاور زلمی ایمبیسیڈر گل پانڑہ، زیک آفریدی، خماریان بینڈ اور ساحر علی بگا شاندار میوزیکل پرفارمنس پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں