علیمہ خان کو ٹیکس ادائیگی کیلئے 7 فروری تک مہلت

علیمہ خان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو بقیہ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے سات فروری تک مہلت دے دی۔

ایف بی آر ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ سات فروری تک ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو ان کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے ایف بی آر کو 13 جنوری کو 73 لاکھ روپے کی قسط ادائیگی کی تھی، بقایا دو کروڑ 21 لاکھ روپے کی ادائیگی 21 جنوری تک کرنی تھی۔

علیمہ خان نے ادائیگی نہ ہونے پر مزید مہلت مانگی تھی، انہوں نے دبئی میں 28 لاکھ 78 ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا۔

ایف بی آر نے علیمہ خان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مدمیں دو کروڑ 94 لاکھ 15 ہزار 6 سو روپےعائد کئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی بہن نے جرمانہ اور ٹیکس کی کل رقم کا 25 فیصد ادائیگی کردی تھی۔

ایف بی آر ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ علیمہ خان نے ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود بقیہ رقم تاحال ادا نہیں کی۔

علیمہ خان کو دبئی فلیٹ چھپانے اور کرائے کی آمدن پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں