بھارتی وزیر اعظم کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 5 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ گئے۔ نریندر مودی کی آمد کے موقع پر مقبوضہ کشمیر مکمل ہڑتال ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر قابض انتظامیہ نے پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

حریت رہنماؤں نے نریندر مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ قابض بھارتی فوج نے ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لداخ اور جموں کا دورہ کریں گے۔ کشمیری عوام کی جانب سے احتجاج کے پیش نظرسری نگر سمیت مخلتف علاقوں میں سیکیورٹی کے اقدامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جب کہ قابض فوج ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔


متعلقہ خبریں