سیکیورٹی اداروں نے امن دشمنوں کو شکست دی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن دشمنوں کو شکست دے دی ہے۔ پی ایس ایل کے موقع پر ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 26 سال بعد کراچی میں منعقد ہونے والے میراتھن میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن واپس لوٹ آیا ہے اور یہاں میراتھن ریس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی دوبارہ میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے اور اسپورٹس سرگرمیاں کراچی میں ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کا امن بحال ہو گیا ہے۔ کراچی میں ہونے والے تمام ایونٹ کا سہرا عوام کو جاتا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میراتھن میں 50 سال والی کیٹگری بھی ہونا چاہیے تاکہ میں بھی شرکت کر سکوں لیکن انہیں ڈر تھا کہ میں جیت جاؤں گا اس لیے مجھے میراتھن میں نہیں بلایا گیا۔


متعلقہ خبریں