اسلام آباد، تھانہ ترنول کی حدودمیں منشیات کاکاروبارسب سے زیادہ


اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشی کا سب سے زیادہ کاروبار تھانہ ترنول کی حدود میں ہوتا ہے، جہاں منیشات سے جڑے افراد کے خلاف سب سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں منیشات  کاکام سب سے زیادہ ہوتا ہے، تھانہ ترنول میں منشیات سے متعلق 380 مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے دوسرے نمبر پر تھانہ بارہ کہو ہے جہاں 296 مقدمات درج ہیں۔

اسی طرح تھانہ آبیارہ میں 266 اور تھانہ کھنہ میں منشیات کا کام کرنے والوں کیخلاف 260 مقدمات درج ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق منشیات سے متعلق 72 فیصد کیسز چرس کے سامنے آئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کچھ عرصہ قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود اسکولوں کے بارے میں کہا تھا کہ 75 فیصد طالبات اور 55 فیصد طلبہ منشیات استعمال کرتے ہیں۔

سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے اسلام آباد کے اسکولوں میں منشیات کے استعمال کی تشویشناک صورتحال پر وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

 


متعلقہ خبریں