قائداعظم یونیورسٹی، ہاسٹلز سےبے دخلی آپریشن کے خلاف احتجاج


اسلا م آباد:  قائداعظم یونیورسٹی میں غیرقانونی طورپررہائش پذیر طلباء کو نکالنے پر طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ پر دباو ڈالنے کے لیے احتجاج شروع کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق  قائداعظم یونیورسٹی  سےغیر قانونی طلبا کو نکالنے کے ایکشن کے خلاف طلباء نے  یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،نعرہ بازی کی اور یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں روکنے کی دھمکی دی۔

دوسری طرف انتظامیہ نے طلباء کے احتجاج کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ہاسٹلز میں کوئی طالبعلم غیر قانونی طور پر نہیں رہ سکتا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر رہنے والے طلباء کی فہرستیں تیار کررہے ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی غیرقانونی طورپررہنے والے طلباء کو بے دخل کریں گے۔

اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر رہنے والے طلباء کے خلاف ہاسٹلز میں آپریشن کیا تھا اور غیرقانونی طورپررہائش پذیر طلبہ کا یونیورسٹی میں داخلہ بند کردیا تھا۔

قائداعظم یونیورسٹی میں طلباء یونینز کے درمیان لڑائی کے نیتجے میں کئی طالب علم زخمی ہوئے تھے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے مستقبل میں تصادم کو روکنے کے لیے غیرقانونی طورپررہائش پذیر افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں