دوسرا ٹی 20، پاکستان کو سات رنز سے شکست


جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے  بعد سات رنز سے ہرا دیا،بابر اعظم کی جانب سے 90 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔اس جیت کے ساتھ پروٹیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لئے پاکستان کو  189 رنز کا ہدف  دیا گیا ۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز جارحانہ رہا تاہم اننگز کے وسط اوورز میں کوئی بھی بلے باز مطلوبہ رن ریٹ کے تحت رن اسکور نا کر سکا ۔

بابراعظم کے علاوہ حسین طلعت نے 52 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔

پروٹیز کی جانب سے فیلاکوائیو نے تین جبکہ ہینڈریکز اور مورس نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ  کرتے ہوئے 20 اوورز میں  تین وکٹوں کے نقصان پر188 اسکور کئے تھے۔

پروٹیز کپتان ڈیویڈ ملر نے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک پروٹیز کھلاڑی کو شاداب خان نے رن آوٹ کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے میچ میں ٹاس جیت کرکپتان شعیب ملک نے میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

واضح رہے جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست  دی تھی،جس کے بعد پروٹیز نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

پروٹیز کے 193 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 186 رنز اسکور کر سکی،کپتان شعیب ملک نے 49 ,حسین طلعت نے 40 اور بابر اعظم نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور رضا ہینڈریکز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لئے 193 رنز کا ہدف دیا،میچ کے آغاز میں پاکستان نے پروٹیز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ رہا ,اوپنر رضا ہینڈرکزنے 71 رنز کی بہترین اننگز کھیلی ،جبکہ کپتان فاف ڈوپلسی نے 45 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط جگہ پر لا کھڑا کیا۔

پروٹیز نے اپنے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر  192 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

یاد رہے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں3-2 اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں، گیارہ مرتبہ لگاتار ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والے پاکستانی کپتان سرفراز احمد آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں