پنجاب میں میڈیا کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم


لاہور: پنجاب میں میڈیا کے حوالے سے اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہیں۔ پندرہ رکنی کمیٹی میڈیا پر حکومتی موقف بھرپورانداز سے اجاگرکرے گی۔

پنجاب  کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے، پارٹی ترجمان پارٹی کیس بھرپور انداز سے لڑیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد کیا گیا۔ کمیٹی میں پارٹی کے مرکزی رہنما، صوبائی وزرا اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

پنجاب  کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، سینئر وزیر علیم خان، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی میں شامل رہنما پارٹی کے ترجمان کی حیثیت سے پارٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ اپوزیشن کو ٹی وی ٹاک شوز اورمیڈیا کے دیگر محاذ پر بھرپور ٹف ٹائم دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں