پشاور زلمی ٹیم کی کٹ اینڈ اینتھم لانچنگ تقریب کا انعقاد


پشاور : خیبرپختونخوا گورنر ہاوس میں پشاور زلمی ٹیم کی کٹ اینڈ اینتھم لانچنگ تقریب کا  انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی بھی پشتو موسیقی سے خوب محظو ظ ہوئے۔

رنگا رنگ تقریب میں پشاور زلمے کے مالک جاوید آفرید ،زلمی ٹیم کے کپتان ڈیرن دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہر ، گورنر شاہ فرمان اور اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے بھی شرکت کی

گورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے پشتو گلوکار گل پانڑہ ، زیک آفریدی اور ساحر علی بگا کے گانوں سے خوب لطف اٹھایا۔

واضح رہے پشاور زلمے کی کٹ لانچنگ تقریب میں شرکت کے لئے ڈیرن سیمی گزشتہ رات پاکستان تشریف لائے تھے۔

ڈیرن سیمی نے آج پشاور زلمے جاوید آفریدی کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول پشاور  کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈیرن سیمی نے اے پی ایس شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈیرن سیمی نے  آرمی پبلک اسکول کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

بعد ازاں زلمی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور کے معروف چپل ساز جہانگیر صافی نے تین مختلف رنگوں کی  چودہ نمبر کی پشاور چپل کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے چپل کو پختون روایات کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چپل  پہن کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

 

فوٹو: ہم نیوز

ڈیرن سیمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے بعد پشاور جا رہے ہیں اور انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے جب کہ دو سال پہلے پشاور زلمی نے فائنل میچ جیتا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

 

ہم نیوز اور ہم نیٹ ورک پشاور زلمی کے میڈیا پارٹنرز ہیں جب کہ اداکارہ ماہرہ خان اور ثنا جاوید برانڈ ایمبیسیڈرز ہیں۔

پشاور کی عوام کے پسندیدہ کپتان ڈیرہ سیمی کے ساتھ ساتھ  مصباح الحق، کامران اکمل، عمیدآصف، ثمین گل، عمرامین، صہیب مقصود سمیت دوسرے کھلاڑی بھی فینزسے ملنے آئے اور ہیڈ کوچ محمد اکرم اور صدر ظہیرعباس بھی اس موقع پر موجود  تھے۔


متعلقہ خبریں