ای سی سی کا اجلاس، مشین ٹول فیکٹری کیلئے فنڈز کی منظوری


اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے پاکستان مشین ٹول فیکٹری (پی ایم ٹی ایف) کے لیے 833 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فنڈز پی ایم ٹی ایف کے ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی رقم کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ملک کے خصوصی اقتصادی زونز کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ان مسائل کے حل کے لیے نظام الاوقات کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع اور معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکمت عملی بھی  پیش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای سی سی کی جانب سے گذشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں