وزیر اعظم آج ہیلتھ انشورنس پالیسی کا افتتاح کریں گے

نوازشریف کی رپورٹس جعلی ہونے کا شبہ، وزیراعظم کا خط ارسال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے آٹھ کروڑ شہری مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان ہیلتھ انشورنس پالیسی کا افتتاح وزیر اعظم ہاؤس میں کریں گے۔

تقریب میں وفاقی وزیر صحت عامرکیانی، سیکرٹری صحت زاہد سعید اور ڈی جی ہیلتھ اسد حفیظ شرکت کریں گے۔

ہیلتھ انشورنس پالیسی کے تحت غریبوں کو اینجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت ہر طرح کے آپریشن، کینسر اور دیگر امراض کا علاج مفت مہیا کیا جائے گا۔

انشورنس پالیسی کے پہلے مرحلے میں آج وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کے شہریوں میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کریں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں مارچ کے وسط تک قبائلی علاقوں اور پھر چند ماہ تک ملک بھرمیں ہیلتھ کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پالیسی کے تحت ملک بھر کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہو سکیں گے جب کہ ہیلتھ کارڈ میں مختص کی گئی رقم کو بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد اب ہر کارڈ ہولڈر کو سات لاکھ 20 ہزار روپے تک کے علاج کی سہولت دستیاب ہو گی۔

وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کی سہولت مفت میسر ہو گی جب کہ مرحلہ وار ہیلتھ کارڈز کا دائرہ ملک بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں تک پھیلا دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں