منی لانڈرنگ اسکینڈل، انور مجید کی درخواست پر سماعت


کراچی: منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کی طرف سے تاحال جواب نہیں دیا گیا۔

اس پرعدالت کا کہنا تھا کہ دو گھنٹے کی مہلت دیتے ہیں ، اسی وقت میں جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے گیارہ بجے تک ایف آئی اے حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔

انور مجید کی درخواست کے مطابق ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التواء انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں انور مجید نے اپنے آپ کو معصوم قرار دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں