ادبی میلہ، ہم نیٹ ورک کی صدر نے خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا

صدر ہم نیٹ ورک کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا

فوٹو: فائل



کراچی: گورنر ہاؤس کراچی میں تین روزہ ادبی میلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے خواتین کے مسائل پر منعقدہ مباحثے میں خواتین کے مسائل کو منفرد انداز میں اجاگر کیا۔

تین روزہ ادبی میلے میں خواتین کے معاشرتی مسائل اور عورت کی مشکلات پر مباحثہ بھی ہوا جس میں ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے روشنی ڈالی۔ سلطانہ صدیقی عورتوں کی تحاریک کا ہمیشہ سے ایک بڑا حصہ رہی ہیں جس میں انہوں نے خواتین کے مسائل کو ٹی وی اسکرین پر اجاگر کیا ہے۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میں سوچتی تھی خواتین سے متعلق ترقی یافتہ سوچ، خیال اور خواب کو کس طرح سے عملی زندگی میں متحرک کیا جائے تو میرے پاس ٹیلی ویژن اسکرین سے بڑھ کر کوئی پلیٹ فارم موجود نہ تھا جہاں پر سماج کے بے رحم رویوں اور معاشرتی مسائل کو ایک منفرد انداز میں اجاگر کیا جاتا۔

صدر ہم نیٹ ورک نے خواتین اور سماجی مسائل کو بڑے اچھوتے انداز میں ٹی وی اسکرین کی زینت بنایا جس میں تنگ نظر سوچ کی حوصلہ شکنی سمیت مثبت پیغام لاکھوں کروڑوں ذہنوں کے دریچوں تک بھی پہنچایا ہے۔

سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی مختلف ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے شہری اور فلاحی تنظیموں نے ہمارے اٹھائے گئے قدم کو بے حد سراہا ہے۔


متعلقہ خبریں