فواد چوہدری نے سابق حکمرانوں کو جونکیں قرار دے دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ حج پر سبسڈی نہ دینے کی وجہ دس سال سے خون چوسنے والی جونکیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ ان جونکوں کی وجہ سے ہی ملک میں گیس بھی مہنگی کرنا پڑ رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سابق حکمرانوں کو جونکیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے ان جونکوں نے خون چوسا جس کی وجہ سے اس کی تکلیف اب محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان جونکوں کو مسلنے تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پور انہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ رواں سال حکومت پاکستان کی جانب سے حج کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں