کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اقرا عزیز اب تصویری کہانیوں کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی مداحوں سے پذیرائی حاصل کرتی نظر آتی ہیں.
اداکارہ اقرا عزیز 24 نومبر 1997 کو پاکستان کے شہر کراچی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔
14 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کی مقبولیت کی وجہ ان کا ہم ہی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘مقدس’ میں مقدس کا کردار بنا۔
چھوٹی سی عمر میں اقرا عزیز ٹیلی ویژن کے مقبول ترین ڈراموں چھوٹی سی زندگی اور خاموشی کا حصہ بنیں۔
اس وقت اقرا عزیز ہم ٹی کے مشہور ڈرامہ سریل رانجھا رانجھا میں نوری کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔
1.7 ملین فالورز کے ساتھ اقرا عزیز انسٹاگرام کی مقبول ترین شخصیات میں شامل ہونے کے قریب ہیں۔
اقرا عزیز اپنے انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ان کے مداح ان کی تصاویر پر تعریف کرنا کبھی نہیں بھولتے۔