معاشی حالات سدھارنے کے لیے کوشاں ہیں، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشی حالات سدھارنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ عوام کو معلوم ہونا چاہیے ترقی کا دعویٰ کرنے والے کس طرح کا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو بتائیں ترقی اور  تیز رفتاری کے دعویدار پاکستان کا کیا حال کر کے گئے ہیں جب کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے فنانس، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے وزرا کے ورکنگ گروپ تشکیل دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسپتالوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو 30 روز میں خصوصی اکنامک زونز فریم ورک برائے سیاحت مرتب کرنے اور ملک کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ 2019 کے آخر تک پنجاب کے 36 اضلاع کی عوام کو صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں