پشاور: ساتھیوں پر تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں کا احتجاج 


پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) میں  ساتھیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف خواجہ سراؤں کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں خواجہ سرا کے قاتلوں کو پولیس تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں خواجہ سرا اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پرمظاہرین نے صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

 خواجہ سرا تنظیم کی جنرل سیکٹری  آرزو کے مطابق سال 2015 سے اب تک 82 خواجہ سراؤں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ جن میں پولیس ایک ملزم کو بھی گرفتار نہ کرسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو گرفتار کرکئ سزا دی جاتی تو آج یہ نوبت نہ آتی۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آرزو نے کہا کہ ہمیں کسی حکومت سے انصاف نہیں ملا اور ہم اب احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ مظاہرے ہم اپنی مرضی سے نہیں کررہے۔ ہمیں سڑکوں پر آنا پڑتا ہے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ حکومت نے ان سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کرے۔


متعلقہ خبریں