آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے تھائی کوانڈون مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

تھائی کوانڈون کے تین مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی عائشہ ایاز، فوٹو۔ ہم نیوز–


سوات: سوات کی آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے دبئی میں ورلڈ تھائی کوانڈون کے تین مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ عائشہ کو ملک بھر میں کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ عائشہ سوات کی رہائشی ہے اور اس وقت دبئی میں موجود ہیں جبکہ کچھ دنوں میں ملک واپس آئیں گی۔

ننھی کھلاڑی نے دبئی میں منعقد  ورلڈ تھائی کوانڈون مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ عائشہ  یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

عائشہ نے گزشتہ برس بھی انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا تھا۔


متعلقہ خبریں