آنگن میں چھمی کا کردار اصل زندگی سے بالکل مختلف ہے، سجل علی


اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ ہم سیریل آنگن میں چھمی کا کردار ان کی اصل زندگی سے بالکل مختلف ہے۔

سجل کا کہنا ہے کہ ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل آنگن کے تمام کرداروں کے ساتھ کام کر کے بے حد مزا آیا ہر کردار بے حد باصلاحیت ہے۔

سجل علی کا شمار پاکستان کے ان ابھرتے ہوئے ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چند  سالوں میں ہی مقبولت حاصل کرلی ہے ۔ بالی وڈ کی فلم مام ہو یا ہم نیٹ ورک کی مشہور ڈرامہ سیریل رنگریزہ، سجل علی نے لاکھوں دلوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔

ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیرل آنگن میں سجل علی کا کردار ان کی پرسنیلٹی پر جچتا ہے۔ وہ ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو باغی طبعیت کی مالک ہے اور چھمی کا کردار کچھ ایسا ہی ہے۔

سجل کا کہنا ہے کہ اس کردار کو نبھانا مشکل تھا کیونکہ 1940 اور آج کے زمانے میں بہت فرق ہے اور اس زمانے کے بارے میں ہم جو جانتے ہیں وہ صرف لباس ہے۔

سجل علی کا کہنا ہے کہ اس دور کے کرداروں کا انداز عموماً ایک ہی طرح کا ہوتا ہے مگر میری کوشش ہے کہ اپنے کردار کو ممکن حد تک مختلف بنا سکوں۔

چھمی کا کردار جس انداز میں لکھا گیا ہے کہ وہ اس کو مختلف بناتا ہے اور اس کو ایک منفرد انداز دیتا ہے۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ ہم کے ڈرامہ سیریل آنگن سے ان بہت سی توقعات ہیں کہ یہ ڈرامہ سب کو پسند  آئے گا کیونکہ اس کے لئے ان کی ان تھک محنت شامل ہے ۔ آنگن کی پوری ٹیم نے بہت محنت کی اور سب کی خواہش ہے کہ اس ڈرامے کو منفرد اور سب کے دلوں میں ہمیشہ یاد رہنے والا بنایا جائے ۔


متعلقہ خبریں