فاروق ستار کا میئر کراچی کے استعفیٰ کا مطالبہ


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میئر کراچی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میئر کراچی منصوبہ بندی کے تحت غریبوں کی جگہ پر قبضہ کرا کرکسی اورکو الاٹ کرنا چاہتے ہیں۔

تجاوزات کے خاتمے کے خلاف تاجروں کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ ہونے والے ظلم کو برداشت نہیں کریں گے.

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مزید کچھ افراد بھی لوگوں کو بے روزگار کرنے میں ملوث ہیں۔ تاجر برادری کےساتھ ہونے والےظلم کو برداشت نہیں کریں گے۔

فاروق ستار نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ کیا کہ آپریشن کے متاثرین کو ریگولرائز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا  وسیم اختر کو یوسی 44سے دوبارہ انتخاب لڑنے کا چیلنج کرتا ہوں پھر دیکھیں گے کہ یوسی 44 سے میئرکراچی کو کون ووٹ دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں