پشاور زلمی کپتان ڈیرن سیمی بھی پشاوری چپل کے دلداہ نکلے


پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی پشاوری چپل کے دلداہ نکلے۔ معروف چپل ساز جہانگیر صافی نے پشاور زلمی کے کپتان کے لئے تین مختلف رنگوں کی پشاوری چپل کا تحفہ پیش کر دیا۔

اس موقع پر ڈیرن سیمی نے چپل کو پختون روایات کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاوری چپل پہن کر خوشی ہو رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیمی کے پاؤں کا نمبر 14 ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور زلمی  کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیم کٹ اور اینتھم لانچ کے سلسلے میں  اس وقت پشاور میں موجود ہیں ۔

پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ انہوں نے آج آرمی پبلک اسکول کا بھی دورہ کیا اور سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے پشاور زلمے کی کٹ لانچنگ تقریب میں شرکت کے لئے ڈیرن سیمی گزشتہ رات پاکستان تشریف لائے تھے۔

 

فوٹو: ہم نیوز

ڈیرن سیمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے بعد پشاور جا رہے ہیں اور انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے جب کہ دو سال پہلے پشاور زلمی نے فائنل میچ جیتا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

 

ہم نیوز اور ہم نیٹ ورک پشاور زلمی کے میڈیا پارٹنرز ہیں جب کہ اداکارہ ماہرہ خان اور ثنا جاوید برانڈ ایمبیسیڈرز ہیں۔

پشاور کی عوام کے پسندیدہ کپتان ڈیرہ سیمی کے ساتھ ساتھ  مصباح الحق، کامران اکمل، عمیدآصف، ثمین گل، عمرامین، صہیب مقصود سمیت دوسرے کھلاڑی بھی فینزسے ملنے آئے اور ہیڈ کوچ محمد اکرم اور صدر ظہیرعباس بھی اس موقع پر موجود  تھے۔


متعلقہ خبریں