صومالیہ،کار بم دھماکہ 11افراد ہلاک


براعظم افریقہ کے ملک صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ10افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز صومالیہ کے ایک شاپنگ مال کے نزدیک کھڑی خود کش کار بم دھماکے میں 11 شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے،طبی امداد کے لئے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کیپٹن فرح صومالی پولیس آفیسر نے دھماکے کے حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ دہشت گرد ی القاعدہ کے ایک گروپ ال شہاب کی جانب سے کی گئی ہے۔

کیپٹن فرح کے مطابق دھماکے کی شدت سے شاپنگ مال اور اس کے اطراف کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان عمارتوں کے ملبے  میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائی جاری ہے۔تاہم انہوں نے مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق  اب تک 11 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 10 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم 4 کی حالت نازک ہے، شہریوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق الشہاب نامی دہشت گرد گروپ گزشتہ سال نومبر میں صومالیہ میں تین کار بم دھماکے کر چکا ہے جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 100 افراد زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں