پانچ فروری کی تاریخ کیا ہے اور کب سے منایا جارہا ہے؟

پانچ فروری کی تاریخ کیا ہے اور کب سے منایا جارہا ہے؟ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام  آباد: یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری 1990 میں پہلی بار منایا گیا جس کا مقصد بھارتی مظالم اور بربریت کیخلاف مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

بھارت کی درندہ صفت فوج نے 21 جنوری 1990 میں اس وقت نہتے کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ  بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف سرینگر اور دیگر شہروں میں احتجاج کر رہے تھے۔ بھارتی فوج نے 51 سے زائد کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔

کشمیر میں کھیلی گئی خون کی ہولی پر اس وقت جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین اور وزیرِاعلیٰ پنجاب نوازشریف کی اپیل پر پورے پاکستان میں 5 فروری 1990 کو کشمیریوں کے ساتھ زبردست یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔پہلی بار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں ملک گیر ہڑتال ہوئی اور کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

1990 میں وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو نے یوم یکجہتی کشمیر کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا۔ گزشتہ 24 سال سے دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے یوم کشمیرمنایا جاتا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے ہمدردی، حمایت اور تعاون کا مظہر ہے، جو گزشتہ 2 دہائیوں سے زائد عرصہ سے منایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں