آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

فوٹو: فائل


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے جب کہ رینکنگ میں بابر اعظم  اٹھارویں نمبر پر ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی ہے اور محمد عباسی ساتویں نمبر سے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں کوئی بھی قومی کھلاڑی ٹاپ 20 میں بھی جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

گزشتہ روز آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ بھی جاری کی تھی جس میں پاکستانی ٹیم کی پوزیشن پانچویں نمبر پر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے میں بیٹس مین کی رینکنگ میں پاکستان کے دو بلے باز ٹاپ ٹین میں موجود ہیں جب کہ پاکستانی بلے باز بابراعظم پانچویں جب کہ فخر زمان نویں پوزیشن پر ہیں۔

باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے جب کہ اس رینکنگ میں حسن علی 14ویں نمبرپرموجود ہیں۔

آل راونڈرز رینکنگ میں قومی کھلاڑی محمد حفیظ چوتھی جب کہ افغانستان ٹیم کے راشد خان اس رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں۔


متعلقہ خبریں