ڈیم فنڈ: جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کا فنڈ ریزنگ ایونٹ

ڈیم فنڈ: ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا ایونٹ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


سنچورین:  ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی نے ڈیم فنڈ کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جس میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے اورافریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ تھا۔

فنڈ ریزنگ کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اور موجودہ کپتان شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم کی شرکت کی۔

سنچورین میں ہونے والے فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ میں نیلام ہوا اورعمران خان کی دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی۔ پاکستان کی موجودہ  کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے 1.5 لاکھ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیمز بنائیں گے اور ہم سب پاکستان کے بحرانوں پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے ڈیم فنڈ کے اجرا پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اب تک ڈیم فنڈ میں 9.6 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تحریک ایک بہت ہی اچھا مقصد ہے۔


متعلقہ خبریں