کشمیر کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، عارف علوی


مظفر آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو ظلم سے دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ بھارت اپنے عام انتخابات سے قبل کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر دیتا ہے۔

صدر پاکستان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر پر ہونے والے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کے جذبات کو دیر تک دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ جس کی مثال صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ یورپ میں بھی ملتی ہے۔ جب  یہودیوں کے اوپر ہونے والے ظلم کے باوجود یہودیوں کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ اسی طرح فلسطینیوں پر بھی جو ظلم ہو رہا ہے وہ اس قوم کو ختم نہیں کر سکے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت جتنی مرضی کوشش کر لے لیکن وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا ہے۔ بھارت میں عام انتخابات سے قبل صرف سیاسی وہ سے کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر دیا جاتا ہے۔

انہوں ںے واضح کیا کہ پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں میں لاکھ اختلافات صحیح لیکن وہ کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر ہی ہیں اور رہیں گے جب کہ دنیا کو معلوم ہے کشمیر میں کتنا ظلم ہو رہا ہے لیکن یہ دنیا کب تک اپنی آنکھیں بند رکھے گی۔


متعلقہ خبریں