ٹینشن وہ لیں جو ٹینشن دے رہے ہیں، نواز شریف

 نواز شریف کاوارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کا برا حال ہو گیا ہے۔ حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے لیبل لگا رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے جاری کردہ صحت کارڈز ہمارے دور کا منصوبہ ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ڈاکٹرز مجھے کہتے ہیں کہ ٹینشن نہ لیں جب کہ ٹینشن والی بات تو اُنہیں کرنی چاہیے جو  اصل ٹینشن دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف ان دنوں طبیعت ناسازی کے باعث لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جہاں اُن کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور اُن کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، گردوں اور خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے تاہم اُن کا علاج پاکستان میں ہی ممکن ہے۔

سابق وزیراعظم کو ہفتے کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ چھ رکنی میڈیکل بورڈ کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی تھی اور سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی روم کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں