کراچی: نادرا آفس سے شناختی کارڈ چوری


 کراچی: شہر قائد میں نادرا ٓفس سے شناختی کارڈ چوری ہونے کا ایک او ر واقعہ رونما ہوا ہے۔ ملزمان باآسانی دروازے توڑ کر نادرا کے دفتر میں داخل ہوئے اور کارڈز چرا کر لے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ( آئی جی) سندھ کلیم امام  نے گلشن حدید میں نادرا سینٹرمیں چوری کی واردات کا نوٹس لےلیا ہے اورایس ایس پی ملیرسے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلشن حدید میں ملزم دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور سامان اور دستاویزات لے کر چلتے بنے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادراحکام گلشن حدید نے بتایا گلشن حدید کے نادرا سینٹر میں چور رات گئے دروازے توڑ کر داخل ہوئے پھردفتر کی الماریوں کے تالے توڑے شناختی کارڈ ، دستاویزات سمیٹی اور فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق چوکیدار صبح دفتر پہنچا تو تالے اور الماریاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ نادراکی جانب سے چوری کی واردات سے اسٹیل ٹاؤن پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج عام تعطیل ہے۔ کل دفتر کھلنے کے بعد معلوم ہوگا کہ کتنے شناختی کارڈ چوری ہوئے ہیں۔

کوئی بھی چیز چوری نہیں ہوئی، محمد یونس

دوسری جانب نادرا دفتر کے او آئی سی محمد یونس نے چوری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف دفتر کا دروازہ ٹوٹا ہوا ملا ہے جبکہ تمام سامانا ور کارڈز موجود ہیں۔ کوئی بھی چیز چوری نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف دو دارازیں کھول کر گرائی گئی ہیں اور کسی چیز کو نہیں چھڑا گیا۔ باقی تمام چیزیں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں