شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو معاف کر دیا


فیصل آباد:وزیر ریلوے نے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا کہ معاف کرنے میں عظمت ہے لہٰذا میں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کو معاف کر دیا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے متعلق جو باتیں کہ چکا ہوں اس پر قائم ہوں، تاہم ان سے میری صلح ہو چکی ہے۔

نوازشریف کی صحت سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی لال حویلی میں پتھری کا علاج دم درود سے ہی کر لیا جاتا ہے، نواز شریف کا علاج لال حویلی میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں آزاد خارجہ پالیسی اور دفاع کے لئے ضروری ہے کہ اس ملک کی معیشت مضبوط ہو۔انہوں نے کہا دنیا کی جس جگہ ہم بیٹھے ہیں اسے چرچل پوسٹ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی مہنگی ترین اورنج لائن ٹرین بنائی جا رہی ہے ہمیں بات تب سمجھ آتی ہے جب ہم سب کچھ لٹا چکے ہوتے ہیں۔ سابق حکومتوں میں جو کچھ ریلوے کے ساتھ ہوا ہے اس کا کیا حال بتاؤں ہم نے پرانی ٹرینوں کی مرمت کر کے لوگوں کی سہولت کے لئے چلائی ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا اگر پاکستان کی ریل نہ چلی تو معیشت بھی نہیں چل سکے گی،پنجاب کے سرمایہ کاروں کو ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کو اپاہج کر کے چھوڑا گیا عمران خان کا حوصلہ ہے کہ وہ اسے چلا رہا ہے ، مجھے خوشی ہے کہ کاروبار برادری نے عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ہفتے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ اب جب بھی شیخ رشید کا ذکر ہو گا تو ہم کہیں کہ شیخ رشید پنڈی کا شیطان ہے اور آپ مجھے سے راولپنڈی کی گٹر لائن کے بارے میں پوچھیں لیکن اس انسان کے بارے میں نہیں پوچھیں۔

بلاول بھٹو کی معذرت کے باوجود وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بلو رانی کی فنی خرابی سے باخبر ہوں اور ان کی باتوں کا جواب پانچ تاریخ کو شکر گڑھ میں دوں گا۔ وہ اپنے والد کے اشارے پر چل نکلے ہیں۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نےچیئرمین پیپلز پارٹی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ

Sheikh Rashid Ahmad

@ShkhRasheed

بلاول صاحب “لانگ گواچا” اور لانگ مارچ میں بہت بڑا فرق ہے.

3,395 people are talking about this

متعلقہ خبریں