دو سال قبل ’قتل‘ ہونے والی لڑکی کراچی سے زندہ بازیاب

۔—فائل فوٹو۔


کراچی:  گھوٹکی میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی لڑکی کو کراچی سے زندہ بازیاب کرالیا گیا، لڑکی کو دو سال قبل مردہ قرار دیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق سسی شیخ نامی خاتون کو ملیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کراچی میں سپر ہائی وے سے بازیاب کروایا اور حوالگی کے لیے گھوٹکی پولیس سے رابطہ کرلیا  ہے۔

گرفتار ملزمہ سسی کا کہنا ہے کہ پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد دوسری شادی کر کے شوہر کے ساتھ کراچی آگئی تھی۔

ملزمہ نے پولیس کو دیئے بیان میں بتایا کہ وہ اپنے مبینہ قتل کے مقدمے سے لاعلم تھی۔

ملزمہ سسی کے شوہر شعیب کا کہنا ہے کہ ایک ماہ فون پر بات چیت کے بعد شادی کا فیصلہ ہوا، جس کے بعد دونوں نے کراچی میں رہائش رکھنے کا فیصلہ کیا اور نکاح کے بعد یہی سکونت اختیار کرلی تھی۔

ملیر پولیس کی اس کارروائی کے بعد سسی کے قتل کے الزام میں قید چھ بے گناہ افراد نے رہائی کی امید لگالی ہے۔ساتھ ہی گھوٹکی پولیس کی تحقیقات سے بھی پردہ آٹھ گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں