کے پی: جیلوں میں صرف تین ہزار سزا یافتہ قیدی، باقی سزا کے منتظر

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا(کے پی) کی جیلوں میں صرف تین ہزارسزا یافتہ قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی سی آر سی کی رپورٹ کے مطابق کے پی کی جیلوں میں گیارہ ہزار تین  سو قیدیوں میں سے آٹھ ہزارمقدمات بھگت رہے ہیں جبکہ جیلوں میں صرف  تین ہزارسزا یافتہ قیدی موجود ہیں۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ اس وقت صوبے میں صرف 43 خواتین سزا کاٹنے کے لیے جیل میں ہیں جبکہ 224 خواتین سزا کے انتظار میں جیل کاٹ رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے 375 قیدیوں کے چالان عدالتوں میں جمع نہیں کیے گئے جبکہ صوبے کی 22 جیلوں میں چار ہزارقیدی گنجائش سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کے پی میں خواتین کے لیے علحیدہ جیلیں ہی موجود نہیں بلکہ مردوں کی جیلوں میں ہی ان کے لیے بیرک مختص کیے گئے ہیں۔

خواتین کے لیے الگ جیلیں نہ ہونے کے باعث خواتین قیدیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے نو ماہ قبل نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی  (نیکٹا) نے انکشاف کیا تھا  کہ پورے ملک میں  قیدیوں کی تعداد زائد اور جیلیں کم پڑ گئیں ہیں کیونکہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں