کراچی: گیس پریشر میں کمی، سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان

سندھ: سی این جی اسٹیشنز اچانک پیر تک بند کرنے کا اعلان

فائل فوٹو


کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے گیر سسٹم کے پریشر میں کمی کے باعث سندھ بھر میں ایک بار پھر سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایس ايس جی سی  کے گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی سدرن کومیسر ہونے والی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 8 بجے سے جمعرات صبح 8 بجے تک بند کیے جائیں گے۔ 36 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

واضح رہے تین روز قبل شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس کا بحران پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو  12 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق شہر قائد سمیت اندرون سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس کی طلب بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کی گئی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں