گستاخ رسولﷺ ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے ساتھی نے اسلام قبول کرلیا


ہالینڈ کی دائیں بازو کی اسلام مخالف پارٹی کے سب سے سرگرم رکن اور کئی مرتبہ اسلام اور قرآن  مخالف بیانات دینے والے جورم وان کلیورن نے اسلام قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام اور اس کی تعلیمات کا مذاق اڑانے والے 39 سالہ جورم وان کلیورن نامی شخص نے کل شام اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق جورم وان کلیورن گستاخ رسولﷺ  ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے قریبی ساتھی بھی سمجھے جاتے تھے اور وہ اسلام مخالف ریلیوں میں پیش پیش رہتے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام مخالف کتاب کی تحریر کے دوران وہ دین اسلام سے قریب ہوگئے، اسلام کے بارے میں اصل حقائق جاننے کے بعد آخر میں مسلمان ہوگئے۔

خیال رہےہالینڈ میں مسلمانوں اور اسلام مخالف نظریات رکھنے والے سیاستدانوں کو خاصی مقبولیت حاصل ہے۔اس قدر شدید نفرت کے باوجود یہ ڈچ سیاستدان دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔

جورم وان کلیورن 2010 سے لے کر 2014 تک اسلام مخالف پارٹی ( پی وی وی )کے رکن کی حیثیت سے ہالینڈ کی پارلیمنٹ کا حصہ رہے۔

انہوں نے پی وی وی کے لیڈر کے جانب سے مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان کے خلاف نسلی تعصبانہ جملوں پر استعفی دے دیا جس کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی بنائی جو 2017 میں فقط ایک نشست جیت پائی۔

 


متعلقہ خبریں