واشنگٹن: بلاول کی چیئرمین کونسل آف نیشنل پالیسی سے ملاقات


واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن ڈی سی میں چیئرمین کونسل آف نیشنل پالیسی باب مِک ایوِن سے ملاقات ہوئی۔

ایک اعلامیے کے مطابق ایوانِ نمائندگان کے رکن و نیشنل پالیسی کے چیئرمین باب مِک ایوِن سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی پی پی سینیٹر عینی مری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

خیال رہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلنے کے بعد بلاول بھٹو کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو امریکہ اور یورپ کا دس روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے ۔

چیئرمن پی پی پی چھ فروری کو امریکہ میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شریک ہوں گے۔نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی شخصیات شریک ہوں گی۔


متعلقہ خبریں