علیشا قتل کیس، سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ کالعدم

سندھ ہائیکورٹ: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی کو فوری ہٹانے کا حکم

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے علیشا کے قاتل کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کو کیس از سر نو سننے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں چھ سالہ بچی علیشا کے اغوا اور قتل کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ملزم کو بشیر کو ٹرائل کورٹ نے قتل، اغوا اور زیادتی کے الزامات میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم بشیر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چھ سالہ علیشا کو سال 2012 میں جوہر آباد تھانے کی حدود سے اغواء کیا اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

ملزم بشیر کے خلاف تھانہ جوہر آباد میں مقدمہ درج ہے۔


متعلقہ خبریں