کرک کے قریب کوچ میں آگ لگ گئی، 12 مسافر جاں بحق


کرک: خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں مسافر کوچ میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے پشاور جا رہی تھی کہ کرک کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ مسافر کوچ میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کرک کے اسپتال میں سات افراد کی لاشوں کو منتقل کیا جا چکا ہے تاہم حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ایسے مسافر جن کی حالت تشویشناک تھی انہیں پشاور منتقل کیا جا رہا ہے تاہم ایک مسافر دوران منتقلی لاچی کے مقام پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑی حادثے کے مقام پر دیر سے پہنچی جس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں