پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان گرفتاری کے بعد مستعفی

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبد العلیم خان گرفتاری کے بعد بلدیات اور منصوبہ بندی کی وزارتوں سے مستعفی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف کیسز کا سامنا کروں گا اور مجھے عدالت سے انصاف ک امید ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے استعفی وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے اورصوبائی وزیر کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے کہ بلدیات اور منصوبہ بندی کیسے چلائی جائیں۔

پنجاب حکومت نے عبد العلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے پنجاب کے صوبائی وزیر برائے بلدیات اور منصوبہ بندی عبد العلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ نیب علیم خان کی ہیگزم پرائیویٹ لمیٹڈ آف شورکمپنی کی تحقیقات کر رہا ہے اور ان کے خلاف  آمدن سے زائد اثاثہ جات کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور پنجاب کے وزیر بلدیات ایک نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوئے تھے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان علیم آج نیب میں چوتھی پیشی پیشی تھِی اور ان کی 6 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا جن سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب نے اُنہیں طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس بار علیم خان کو فنانشل مینجمنٹ یونٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اہم دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔


متعلقہ خبریں