وزارت قانون خصوصی عدالتوں کے انضمام کے لئے سفارشات دے، سینیٹ


اسلام آباد: سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات نے خصوصی عدالتوں کو عام عدلیہ کے ساتھ ضم کرنے سے متعلق تفصیلات وزارت قانون سے مانگ لی۔

سینٹ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کا اجلاس آج سینیٹر فاروق ایچ نائک کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی نے وزارت قانون کو خصوصی عدالتوں کو ضم کرنے کے حوالے سے ٹھوس سفارشات کمیٹی کے سامنے لانے کی ہدایت کر دی۔

بعد ازاں سیکرٹری ہیلتھ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتهارٹی(پی ایم ڈی سی) کے بارے میں قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہیلتھ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی کونسل مکمل نہیں ہے،اس میں ابھی ارکان شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کونسل کی تشکیل کے لئے تین صوبوں نے نام نہیں بھجوائے کونسل اراکین مکمل ہونے کے بعد صدر کا انتخاب کیا جائے گا، وقتی طور پر پی ایم ڈی سی کے امور نگران کمیٹی چلا رہی ہے۔

قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری ہیلتھ کو پی ایم ڈی سی آرڈیننس جلد پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔


متعلقہ خبریں