ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی



پشاور: پشاور زلمی کے ہر دلعزیز کپتان ڈیرن سیمی نے ایک اور منفرد اور دل چھولینے والا انداز اپناتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کی کٹ لانچ کردی۔

رباب ہاتھوں میں تھامے، چترالی ٹوپی پہنے،  پشاوری شال اوڑھ کر سیمی نے زلمی کی  نئی کٹ لانچ کی۔

اس موقع پر سابق ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنے شائقین سے ملاقات اور کٹ لانچ کے سلسلے میں پشاور آئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم پشاور زلمی پی ایس ایل میں پوری جان لڑائے گی۔

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے پشاور آمد پر ڈیرن سیمی اور تمام اسپانسرز، پارٹنرز اور میڈیا پارٹنرز کا شکریہ ادا کیا۔

کٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کٹ زلمی ٹیم کے کھیل کے لیے جنون کی ترجمان ہے کہ ہم ہر قدم پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

واضح رہے پشاور زلمی کی کٹ لانچنگ تقریب میں شرکت کے لئے ڈیرن سیمی کچھ روز قبل پاکستان تشریف لائے تھے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2