اسلام آباد: انوکھے انداز میں چوری کرنے والا افغان گروہ گرفتار


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انوکھے انداز میں گاڑیوں میں چوری کرنے والے افغان گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے گروہ کے ارکان کو اسلام آباد پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ہم نیوز نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے گروہ کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ پولیس کے مطابق گروہ بڑی مہارت سے شہریوں کی گاڑیوں کا صفایا کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والا گروہ شہریوں کی گاڑیوں سےقیمتی موبائل فونز اور لیپ ٹاپ چراتا تھا، گرفتار ہونے والے پانچ افغانیوں کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں